نیئر حسین بخاری

انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے ،کسی کی ڈکٹیشن یا خواہش پر نہیں ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے ہاہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے لیکن کسی کی ڈکٹیشن یا خواہش پر نہیں ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ ملک و ملت کیلئے زئر قاتل شیرو اور ٹائیگر زہنیت وائرس کا خاتمہ آئینی جمہوری ٹیکہ جات میں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کنٹینر میں بیٹھ کر دیہاڑی داروں سے بازاری زبان میں گفتگو کرنے والا سیاستدان تو کیا کوئی ہوشمند انسان بھی کہلانے کا مستحق نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قومی خزانہ کا خائن عمران خان سیاست کے مقدس شعبے کو پراپیگنڈہ کرنے کا زمہ دار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والا عمران خان معاشی عدم استحکام کی سازش کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ قومی قیادت عوامی طاقت سے ممنوعہ فارن فنڈنگ لینے والے کے پاکستانیت تقسیم و انتشار مشن کو ناکام بنائے گی۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہاکہ بیانیہ تبدیلی کی سنچریاں بنانے والا یو ٹرن ماسٹر نے ماتھے پر خالی الدماغ ہونے کا دھبہ بھی ثبت کرالیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عارضی اور حفاظتی عدالتی ضمانتی عمران خائن میگا کرپشن کیسز توہین عدالت ،توہین الیکشن کمیشن مقدمات میں کب تک بھاگے گا ؟۔ انہوںنے کہاکہ ماورائے آئین و قانون اقدامات کا زمہ دار عمران خائن آئین و قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں