چودھری سرورچودھری سرور

امید ہے جسٹس قاضی فائز عیسی عدلیہ کا وقار بحال کریں گے’ چودھری سرور

لاہور(عکس آن لائن)سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری محمد سرور نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے جسٹس قاضی فائز عیسی عدلیہ کا وقار بحال کریں گے،

عوام کی بداعتمادی کا خاتمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، امید ہے اس پر مثبت پیشرفت دکھائی دے گی۔ امید کرتے ہیں نئے چیف جسٹس وفاقی اکائیوں خصوصاً پارلیمان اور عدلیہ کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کریں گے۔امید ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی عام آدمی کو انصاف کی فوری اور مکمل فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں