اسماعیل ہنیہ

امید ہے بلنکن نے پچھلے تین ماہ کے واقعات سے سبق سیکھا ہوگا، اسماعیل ہنیہ

واشنگٹن( عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ مشرق وسطی پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا بیان سامنے آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکو جاری ایک بیان میں حماس رہنمااسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ بلنکن دورے میں اسرائیلی جارحیت ختم کروانے پر توجہ رکھیں، امید ہے بلنکن نے پچھلے تین ماہ کے واقعات سے سبق سیکھا ہوگا۔حماس رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بلنکن فلسطینیوں کی تمام سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی امریکی حمایت غزہ کے لوگوں کے قتل عام کی وجہ بنی، امریکی حمایت پر اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کیے۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مشرق وسطی کے رہنما بھی بلنکن سے ملاقات میں فلسطینی کاز پر توجہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں