جاوید لطیف

امید ہے ادارے اب عمران خان کو لگام ڈالیں گے،جاوید لطیف

اسلام آ باد (نمائندہ عکس )مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ امید ہے ادارے اب عمران خان کو لگام ڈالیں گے، عمران خان کو لگام ڈال کر قوم کو بھیانک انجام سے بچایا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف مخالفت میں ایک بت تراشا گیا، ادارے کمزور کیے گئے، امید ہے ادارے بھی اب اسے لگام ڈالیں گے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف دشمنی میں اسے قوم سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، یہ مذہب سے کھیلا سلامتی سے کھیل رہا ہے، وہ ریاست کی سلامتی سے کھیل جائے اورہم دیکھتے رہ جائیں، کیا اس کو ریاست سے بار بار غداری کا مرتکب ہونے دیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی بتائے گا عمران سے ڈھیل کے مقاصد کب قوم کے سامنےآئیں گے، کھلنڈرے کھلاڑی کی ضرورت کب پوری ہو گی، اس شخص نے قوم میں تقسیم ڈالی، اب اداروں کو ذمہ داری پوری کرناچاہیے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ دوسروں کو طعنے دینے والے شخص کے معاملات منظرعام پر آنے والے ہیں، بشری بی بی بھی مخالفین کے خلاف غداری غداری کھیلتی رہیں، ڈیل کے مقاصد تو قوم کے سامنے ہیں۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کمیٹی قومی مفاد میں سہولت کاری کرنے پر بھی ایکشن لے، اسے لگام ڈال کر قوم کو بھیانک انجام سے بچایا جا سکتا ہے، کیا اسے لگام عوام ڈالیں گے یا ریاستی ادارے اپنی زمہ داری پوری کرتے ہوئے لگام ڈالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں