حسان خاور

امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو تکلیف دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں، حسان خاور

لاہور (نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو تکلیف دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہورہی ہے، ہمارے ہاں بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے صنعتوں اور ٹرانسپورٹرز پر بوجھ بڑھے گا جس سے اشیا خورد ونوش مزید مہنگی ہونگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے ہے ہی کیا سوائے تکلیف کے؟ اقتدار کے ہوس میں امپورٹڈ حکومت نے عوام کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں