فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت کی ترجیحات صرف عمران خان کیخلاف پریس کانفرنسز کروانا ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (نمائندہ عکس )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی ترجیحات صرف عمران خان کیخلاف پریس کانفرنسز کروانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے کہا کہ ڈالر 201 روپے کا ہوگیا ، پٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل ، کھانے والی دالیں، ادویات سمیت تمام دارآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی کے طوفان بے قابوہوجائے گا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ ان سب کے باوجود امپورٹڈ حکومت کی ترجیحات میں دن رات عمران خان کیخلاف پریس کانفرنسز کروانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ترجیحات میں این آر او پر بھی عملدرآمد کروانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں