شبلی فراز

امپورٹڈ حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، شبلی فراز

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، کمرشل بریک کی حکومت تھی، آخری سانسیں چل رہی ہیں، عمران خان دو تہائی اکثریت لے کر اقتدار میں آئیں گے، آئی ایم ایف سمیت دیگر ادارے ان پر اعتبار نہیں کرتے، آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ کر انکے تمام مطالبات مان لیے گئے، ہم نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیے تھے، ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کردیئے گئے، اب انہیں مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، کرپشن چھپانے کیلئے این آر او دیا، قانون کی بالادستی، اداروں کو فعال کرنا عمران خان کا ایجنڈا ہے ۔ منگل کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ پر دباو¿ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ، ان کا خیال تھا کہ سپریم کورٹ کو اپنے دباو¿ میں لائینگے ،

ان کا ہمیشہ سے یہی طریقہ واردات رہا ہے ، مسلم لیگ ن پہلے پیسے کا استعمال کرتے ہیں، اگر اس سے بات نہ بنے تو دھونس اور بدمعاشی کرکے ججز کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا اپنا پروڈکشن ہاو¿س بھی ہیں، وہ ویڈیوز کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، انہوں ںے کہا مسلم لیگ ن اپنی سیاہ کاریوں کو چھپانے کے لئے قانون اور اداروں کا استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے آئینی اقدار کو جیسے پامال کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، ان کا مقصد اقتدار میں آکر خود کو گیارہ سو ارب کا این آر اودینا تھا ۔جو پیسے انہوں نے منی لانڈرنگ کرکے بار بجھوائے یہ نہیں چاہتے کہ ان کی لوٹ مار کا حساب ہو ، شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا نقطہ قانون کی بالادستی اور اداروں کا فعال ہونا ہے ، اداروں کا کام اپنے فرائض کی ادائیگی کرنا ہے ، بجائے اس کے وفاداریاں نبھا کر تعیناتیاں کی جائیں ، وہ میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کرنا چاہتے تھے اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو معاشی طور پر سری لنکا جیسا بنا دیا ہے ، اب ان کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا ، ہم صرف قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، ہمارا مطابلہ ہے کہ ملک کو بحران سے نکالنے کافیصلہ عوام کرے ،

نئے انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے ، سیاسی استحکام ہو ، اسی بے اعتباری کے باعث آئی ایم ایف کا پلان تاخیر کا شکار ہوا ، اس حکومت کی اخلاقی پوزیشن نہیں ہے ، ن لیگ نے آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ کر ان کی ہر بات مانی جب کہ ہم نے ایسا نہیں کیا ، پی ٹی آئی جیسی حکومت میں ایک اخلاقی قوت ہے ، جو خود اپنے فیصلے کرسکتی ہے ، اور اب ہم ان سے چھٹکارا حاصل کرینگے ، مسلم لیگ ن کی کمرشل حکومت تھی ، ان کی حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئیگی ، اقتدار میں آکر ملک کو ویسا ہی بنائینگے جیسا قائدا عظم اور علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں