فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پی ٹی آئی کے 2 جولائی کے پریڈ گرانڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ نالائق وزیراعظم شہباز شریف بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں، یہ عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بنیادی آئینی حق پر عملدرآمد کے لئے جلسہ اجازت کی درخواست دائر کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں