راولپنڈی (نمائندہ عکس ) عوامی مسلم لیگ کے سربر اہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب کے بہانے اسرائیل سے دوستی کرے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گررہی ہے جبکہ حکومت ڈیزل10 روپے اور بجلی 4.5 روپے مہنگی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا غذائی قلت گوداموں اور دکانوں کو لوٹ وائگی، عوام کو بے زبان اور بے اواز سمجھنے والے پچھتائیں گے ، یہ سیلاب کے بہانے انڈیا سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی کریں گے۔