یاسمین راشد

امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

اوکاڑہ (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے موجودہ ابتر صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہیں عوام بھی چاہتے ہیں ان امپورٹڈ حکمرانوں سے جان چھوٹ جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری محمد عبداللہ طاہر امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 186تحریک انصاف اوکاڑہ سے ملاقات کے دوران کیا،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کی جانیوالی سازشیں ناکام ہوں گی مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،

آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی فتح یقینی ہے امپورٹڈ حکمران اپنی عوامی مقبولیت کھو چکے ہیں باشعور پاکستانی قوم نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے انتخابات میں دھاندلی کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے عام انتخابات کے انعقاد کو مزید التواء میں ڈالنے کی کوشش کی تو عوام ان کا راستہ روکے گی، پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ان سے چھٹکارا ناگزیر ہے جسے ہم جلد یقینی بنا کر دم لیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کا استحصال کرنے اور قومی دولت لوٹنے والوں کا عبرتناک انجام قریب ہے قوم جلد ان سے نجات کی خوشخبری سنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں