جیرڈ کشنر

امن منصوبے سے انکار پر اسرائیل فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرے، مشیر ٹرمپ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ اگر فلسطین مشرق وسطیٰ کے نئے امن منصوبے کی شرائط کو نہیں مانے تو اسرائیل اسے ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا خطرہ مول نہ لے۔

امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی جانب سے بھی منصوبے کی چند تفصیلات سے آگاہی پر اسرائیل نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا لیکن عرب لیگ سمیت خطے کے دیگر فریقین بشمول فلسطینی اتھارٹی نے سختی سے اس منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔جیرڈ کشنر کو صحافی نے چیلنج کیا تھا کہ وہ یہ بتائیں کہ فلسطینیوں کو ریاست کا درجہ دینے سے پہلے شرائط کیوں پیش کی گئیں جو ایک ریاست جہاں آزاد پریس، آزادانہ انتخابات، مذہبی آزادی، آزاد عدلیہ اور قابل اعتماد مالیاتی نظام، کے لیے قاتل ترمیم ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ کوئی بھی عرب ملک ایسا نہیں ہے جو ان معیارات کو پورا کرے یقیناً سعودی عرب اور مصربھی نہیں ‘یا وہ دوسرے ممالک بھی ان شرائط پر پورے نہیں اترتے جن کے ساتھ جیرڈ کشنر نے کام کیا ہے۔اس کے جواب میں جیرڈ کشنر نے کہا تھا کہ فلسطینی علاقے ‘سیکیورٹی اہلکاروں’ پر مشتمل ریاست ہے جہاں ‘جہموریت کے لیے کوششں’ نہیں کی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر فلسطینی اپنے لوگوں کو بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں تو اب ہمارے پاس یہ ایک فریم ورک موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ یہ نہیں سوچتے کہ وہ ان معیارات کو برقرار رکھ سکتے ہیں تو پھر میں نہیں سمجھتا کہ اسرائیل فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا خطرہ مول لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں