چینی وزارت خا رجہ

امر یکی سینیٹرز کے آئندہ دورہ چین کا خیر مقدم کر تے ہیں، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چارلس شومر کی قیادت میں ایک وفد کے چین کے دورے پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چارلس شومر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی قیادت میں دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز پر مشتمل ایک وفد چین کا دورہ کرے گا۔

اس حوالے سے چین کے کیا تاثرات ہیں؟ کیا چینی رہنما شومر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کریں گے؟بد ھ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جواب دیا کہ چین اس وفد کے دورہ چین کو خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس دورے سے امریکی کانگریس کی چین کے بارے میں معروضی تفہیم میں اضافہ ہوگا، دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان بات چیت اور تبادلوں کو فروغ ملے گا اور چین-امریکہ تعلقات کی ترقی میں مثبت عوامل شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں