امریکی ڈالر

امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (عکس آن لائن) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے جبکہ روپے کی قدرمیں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت پر برے اثرارت مرتب ہورہے ہیں۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالر2 روپے 96 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 288 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 291 روپے کا ہو گیا۔ شرح سود میں اضافے کے خدشات،سیاسی عدم استحکام سےاسٹاک مارکیٹ متاثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ 300 پوائنٹس کی گراوٹ،اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس گرکر39ہزار 590 پوائنٹس پرآگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں