ولید المعلم

امریکی پابندیوں کا مقصد شام کے صدارتی انتخابات کو متاثر کرنا ہے،شامی وزیر خارجہ

دمشق(عکس آن لائن) شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ شام کے خلاف نئی امریکی پابندیوں ،

کا مقصد شام میں آئندہ صدارتی انتخابات کو متاثر کرنا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں المعلم نے کہا کہ جب تک شامی عوام چاہیں گے صدر بشار الاسد اقتدار میں رہیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ شام پر نئی سخت پابندیوں کا مقصد 2021 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو متاثر اور ماند کرنا ہے۔

المعلم نے اپنی حکومت کے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ،

کہ اس کے علاوہ نئی پابندیوں کا مقصد شام میں دہشت گردی کی واپسی کے لئے راستہ کھولنا ہے۔

المعلم نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا نیا دور اس سے پہلے کے دور سے کم ظالمانہ نہیں ہوگا۔

شام 1978 سے اب تک کے اس نئے سیزر ایکٹ تک یکطرفہ پابندیوں کا سامنا کرتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیزر ایکٹ سے نمٹنا ناممکن نہیں،

اور یہ کہ شامی حکومت اپنے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے اور شہریوں کے معاش کو بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔

المعلم نے کہا کہ ہمیں سیزر ایکٹ کو ملکی معیشت کو آگے بڑھانے ، خود انحصاری کے حصول ،

دوست اور اتحادیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ایک موقع بنانا ہوگا.

اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ نہیں رکے گی۔

انہوں نے کہا کہ شامی حکومت نے دوست ممالک سے رابطہ کرکے

پابندیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں