تہران (عکس آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریفنے کہا عالمی برادری سے دنیا کے مختلف ملکوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی بیماری کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں محمد جواد ظریف نے پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکہ کی لت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اجتماعی عزم و اردادے اور اقدام کی ضرورت ہے۔ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پابندیاں عائد کرنے کی امریکی بیماری کے اثرات واشنگٹن کے دوست اور دشمن ممالک پر پڑ رہے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کا راستہ اجتماعی طور پر اس سے مقابلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکی صدر نے جاپانی کمپنی کے یو ایس اسٹیل خریدنے کے عمل کو روک دیا
- چین کی جانب سےغزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات کے مطالبے کا اعادہ
- چین کے خلاف امریکی ٹیکنالوجی جنگ ناکام ہوگی، چینی میڈ یا
- ایران اور چین نےبین الاقوامی امور پر قریبی مشاورت کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
- چین کی بحری معیشت میں ترقی کا مضبوط رجحان