امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع کی عراق سے فوج کے انخلاء کی خبروں کی تردید

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے عراق سے فوج کے انخلاء کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اورکہاہے کہ عراق سے امریکی فوج کو کوچ کرنے کا کوئی حکم صادر نہیں ہوا اور نہ ہی اس حوالے سے فی الحال کسی فارمولے پرغور کیا جا رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابھق امریکی وزیر دفاع کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب گذشتہ روز عراق میں امریکی مشن کمانڈر جنرل ولیم سلی سوم کے دستخطوں سے ایک مکتوب سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ بغداد میں موجود امریکی فوج کو انخلاء کی تیاری کے احکامات دیے گئے گئے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے تو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ عراق سے فوج کے انخلاء کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا گیا۔ایسپر کا کہنا تھا کہ عراق چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ خفیہ مکتوب لائن پر نقطے کے مترادف ہے۔ عراق سے فوج کے انخلاء کی باتیں امریکا کے موجودہ موقف سے عکاسی نہیں کرتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں