بیجنگ سرمائی اولمپکس

امریکی میڈیا کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب پر مثبت ردعمل

بیجنگ (عکس آن لائن) بیجنگ سرمائی اولمپکس کی شاندار افتتاحی تقریب کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ امریکی میڈیا اور عوام نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے حوالے مثبت تبصرے کیے ہیں۔

امریکی جائزہ ویب سائٹ ووکس نے ایک مضمون شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تقریب گزشتہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریبات سے مختلف ہے یہ تقریب عالمی امن اور اتحاد کے تصور کے گرد گھوم رہی ہے اور اس کا پیغام ہے کہ مشکلات پر قابو پانے کے لیےدنیا کے لوگوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

امریکی لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی جغرافیائی سیاسی صورتحال کتنی ہی کشیدہ کیوں نہ ہو، یہ دنیا بھر کے اولمپک کھیلوں کے شائقین کو سرمائی اولمپکس کا استقبال کرنے سے نہیں روک سکی۔

چار تاریخ کی شام کو بیجنگ سرمائی اولمپکس کے آغاز کی خوشی میں نیویارک کی ایک تاریخی عمارت ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ نے مختلف ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک لائٹ شو کا انعقاد کیا، جس میں اولمپک کے نئے نعرے “زیادہ تیز، زیادہ مضبوط اور زیادہ متحد” کی ترجمانی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں