امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کر دیا

واشنگٹن (نمائندہ عکس) امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر نے پریس بریفنگ میں بتایا دوٹوک الفاظ میں کہتی ہوں، الزامات میں صداقت نہیں، یہ الزامات بالکل درست نہیں۔ پاکستان کے آئینی عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام اور حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے۔

سیاسی بحران آتے رہتے ہیں۔ شک کیا جارہا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت بچانے کیلئے ڈرامہ کر رہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں۔ ہم نے اپنے ملک کے مفادات کو دوسروں کیلئے قربان کیا۔ بیرونی طاقتوں کو عادت نہیں کہ پاکستان میں ایسی حکومت ہو جو ملک کے مفاد کو سب سے پہلے رکھے۔

عمران خان کا کہنا تھا امریکا کو مجھ سے کیا گلا؟ میں تو اینٹی امریکا بھی نہیں ہوں، لکھ کر کبھی بھی دھمکی نہیں دی جاتی، کہتے عمران خان کو ہٹاو¿ گے تو پاکستان کو معاف کردیں گے۔ ان کو پتہ ہے عمران خان کوہٹا کر چیری بلاسم آئے گا۔ جس نے اچکن سلوائی ہے اس کو پتہ نہیں کل اس کے ساتھ کیا ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں