اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں ۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جلد صحت یابی سے متعلق کہا کہ کورونا سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن پہلی بار کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ پریس سیکریٹری کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر بائیڈن کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز کے علاوہ دو بوسٹر ڈوز بھی لگ چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق جو بائیڈن وائٹ ہاوس میں ہی آئیسولیٹ ہوچکے ہیں اور وہیں سے معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دینگے۔