واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالجوں کے احاطوں میں یہودیوں کی مخالفت اور اسرائیل کا بائیکاٹ روکنے کیلئے نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے۔
صدرٹرمپ کے اس متنازع اقدام کے تحت ایسے تعلیمی اداروں کی حکومتی امداد روکی جاسکے گی جو یہودی اور اسرائیل مخالف واقعات کی روک تھام میں ناکام رہیں گے۔صدارتی حکم نامہ کے تحت محکمہ تعلیم کالج کیمپس میں یہودی مخالف عناصر کے خلاف براہ راست کارروائی کر سکے گا۔