مسلح افواج

امریکی صدر ٹرمپ کا واشنگٹن میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں بڑی تعداد میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں مسلح افواج تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں بے امنی انتہائی ذلت آمیز ہے،

لاقانونیت اور تشدد کے خاتمے کے لیے فوج کو متحرک کیا جائے گا، بطور صدر میری پہلی اور سب سے بڑی ذمہ داری امریکا اور اس کے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹ مار، جلاو گھیراو کو روکنے کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کر رہا ہوں، ذمیداروں کو بھاری جرمانے اور طویل وقت کے لئے قید کی سزائیں دلائیں گے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کیس میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔اس سے قبل انہوں نے ریاست کے گورنرز کو بھی پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مظاہرین کیخلاف سخت ایکشن لینے کا کہا تھا۔امریکی صدر نے وائٹ ہاوس کے نزدیک چرچ کا بھی دورہ کیا جسے مظاہرے کے دوران آگ لگائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں