واشنگٹن (عکس آن لائن )امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔ جوبائیڈن نے یومِ پاکستان کے موقع پر صدر عارف علوی کے نام خط لکھا جس میں انہوں نے پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ا مریکی میڈیا کے مطابق خط کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ پاکستان امریکا پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے۔جو بائیڈن نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ افغانستان میں قیام امن، کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے، ماحولیاتی تبدیلی اور مشترکہ چیلنجز پر قابوپانے کے لیے تعاون جاری رہے گا۔امریکی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بیسس پوائنٹس کے ساتھ شرح سود میں مزید دو کٹوتیاں متوقع ہیں، چیئرمین فیڈ
- حزب اللہ کے نئے سربراہ کا جلد از جلد انتخاب کر لیا جائے گا، نائب سیکریٹری جنرل حز ب اللہ
- چین اور امریکہ کے وزرائے تجارت کے درمیان جلد ٹیلیفونک بات چیت ہوگی، چینی میڈ یا
- ہانگ کانگ اور مکاؤ ایس اے آر حکومتوں کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام