امریکی صدر

امریکی صدر اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار

واشنگٹن ( عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ ماہ جنیوا میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایسی صورت میں یہ دونوں صدور کی بطور سربراہان ریاست پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی، ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ وائٹ ہائوس کے مطابق اس ملاقات میں امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے پر بھی بات ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں