ٹرمپ

امریکی صدرٹرمپ کی فلاڈیلفیا میں سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد کی جانیوالی لوٹ مار کی مذمت

فلاڈیلیفیا(عکس آن لائن ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلاڈیلفیا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی موت کے بعد کی جانیوالی لوٹ مار کی مذمت کی ہے اور ریاست کے گورنر پر زور دیا ہے کہ وہ نیشنل گارڈ کی خدمات حاصل کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدرٹرمپ نے ڈیموکریٹ ریاستوں میں لوگوں کے ماسک لگانے کو بھی طنز کانشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد پر تشدد مظاہروں کی روک تھام کے لیے رات کا کر فیو لگا دیا گیا جو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کا کوئی جواز نہیں اور لوٹ مار کرنے سے سیاہ فام شخص کے اہل خانہ کا درد کم نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں