گورنر کیلیفورنیا

امریکہ کے لیے “ڈی کپلنگ ” ایک انتخاب نہیں ہے، گورنر کیلیفورنیا

بیجنگ (عکس آن لائن) کیلیفورنیا کے گورنر نیوسم نے کہا ہے کہ وہ “زیروسم گیم” کے خطرناک نقطہ نظر سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ‘چین جتنا زیادہ کامیاب ہو گا، اتنا ہی امریکہ بھی کامیاب ہو گا ۔ چین اور امریکہ کے درمیان مسابقت موجود ہے لیکن دونوں فریق ان مسابقتی تعلقات کو سنبھال سکتے ہیں۔ چین اور امریکہ کے لیے “ڈی کپلنگ” کوئی آپشن نہیں ہے ، چین اور امریکہ کا مستقبل قریبی طور پر جڑا ہوا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

2019 میں کیلیفورنیا کے گورنر منتخب ہونے کے بعد نیوسم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے اور وہ چار سال میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی گورنر ہیں۔

اپنے حالیہ دورے کے دوران وہ ہانگ گانگ، شین زین، گوانگ چو ، ، بیجنگ، شنگھائی اور جیانگ سو صوبے کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ چین میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی، جدت طرازی اور عوامی تبادلوں جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

نیوسم نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان مقامی تعاون کو مضبوط بنانا بہت اہم ہے اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں