china-news

امریکہ کے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات سے عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے ،چین

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کے سیمی کنڈکٹر ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات میں ترمیم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کے دائرے کو حد سے زیادہ توسیع دی ہے اور قواعد کو من مانے انداز میں بدل کر کنٹرول کے اقدامات کو سخت کیا ہے جس سے نہ صرف چینی اور امریکی کمپنیوں کے لئے معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون میں مزید رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں بلکہ عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں بھی بڑی غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ چین اس اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری عالمگیر صنعت ہے جو مارکیٹ کے قواعد و ضوابط اور انٹرپرائز کے انتخاب کے مشترکہ اثرات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے عالمی سیمی کنڈکٹر کی صنعتی و سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں