چین

امریکہ کی مسلط کردہ جنگوں سے پناہ گزینوں کے بڑھتے ہوئے بحران نے جنم لیا ہے، چین

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے میڈیا بریفنگ میں پناہ گزینوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعدادوشمار کی روشنی میں 9/11 حملے کے بعد امریکہ کی مسلط کردہ جنگوں کے باعث انچاس ملین سے ساٹھ ملین تک افراد پناہ گزین ہو چکے ہیں،

جن میں گیارہ ملین افغان عوام بھی شامل ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ امریکہ نے “جمہوریت ” اور “انسانی حقوق” کی آڑ میں جنگ شروع کی تھی اور مقامی لوگوں کے پاس ماسوائے تباہ شدہ گھروں کے کچھ نہیں بچا۔ایسے لوگوں کو بے گھر ہونے سمیت غربت کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں