جان کربی

امریکہ کا ایران کے ساتھ جنگ نہ کرنے کا عزم

واشنگٹن(عکس آن لائن) وائٹ ہائوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 28 جنوری کو شمال مشرقی اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد سے ایران کے ساتھ کوئی رابطینہیں ہیں۔

غیر رسمی یا بالواسطہ رابطے تک نہیں۔جان کربی نے عراق اور شام میں امریکہ کی طرف سے شروع کیے گئے حملوں کی کامیابیکا بھی اعلان کیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ اس آپریشن میں حصہ لینے والے امریکی جنگی طیاروں نے سات مختلف مقامات پر کل 85 اہداف کو نشانہ بنایا۔

ان میں تین عراق اور چار شام میں ہیں۔تقریبا 30 منٹوں میں 125 سے زیادہ گائیڈڈ میزائل داغے گئے۔جان کربی نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران سے منسلک اہداف کے خلاف جوابی حملے کرنے سے پہلے عراقی حکومت کو آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عراقی حکومت کو اس بارے میں پیشگی مطلع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں