پومپیو

امریکہ نے شام کے خلاف بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن (عکس آن لائن) شام کی حکومت کی آمدن مزید کم کرنے کی کوششوں کے طور پر امریکہ نے شام کیخلاف بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا،

کہ سیزر ایکٹ کے تحت تازہ ترین پابندیاں شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ سمیت39افراد اور اداروں پر عائد کی گئی ہیں۔

پومپیو نے نامزد افراد اورکمپنیوں پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے تنازعہ کے پر امن سیاسی حل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔بیان میں کہا گیا ہے،

کہ جو کوئی بھی اسد حکومت کے ساتھ کاروبار کرے گا چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو اسے ممکنہ طور پر سفری اور معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز کارروائی شام کیخلاف معاشی وسیاسی دبا کی مستقل مہم چلانے کی شروعات تھی۔

امریکہ کے شام کیلئے خصوصی سفیر گیر پیڈرسن نے منگل کے روز کہاکہ امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے پابندیوں سے شام کی معیشت کو دہانے پر پہنچانے میں مددملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں