حسین امیر عبداللہیان

امریکہ دھمکیاں بند کرے، ہماراجوابی وارفوری ہوگا،ایران

تہران(عکس آن لائن )ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے امریکہ سے دھمکی آمیز زبان کا استعمال بند کرنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ امریکہ کے حملے کی صورت میں ان کے ملک کا ردعمل فیصلہ کن اور فوری ہو گا۔

ادھرایرانی پاسداران انقلاب نے شام میں اپنے وفادار دھڑوں کو ملک میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنی فوجی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کردی۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران اپنی زمینوں، مفادات اور شہریوں پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن اور سختی سے جواب دے گا۔

ادھرایرانی پاسداران انقلاب نے شام میں اپنے وفادار دھڑوں کو ملک میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنی فوجی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کردی۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی کہ شام کے صحرا اور دیر الزور میں ایران نواز دھڑوں کے تمام مقامات خاص طور پر دیر الزور کے مقامات پر دو دن سے الرٹ جاری ہے۔

اس کے علاوہ بوکمال، المیادین تدمر کے دیہی علاقوں میں عراقی الحشد ملیشیا کے عناصر کی موجودگی کی وجہ سے ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں