وزارت خا رجہ

امریکہ تائیوان کے ساتھ عسکری رابطے بند کرے،چین

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چین ہمیشہ سے امریکہ کے تائیون کو اسلحے کی فروخت کرنے کی مخالفت کرتا آرہا ہے اور چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تائیوان کو اسلحے کی فروخت اور تائیوان کے ساتھ عسکری رابطہ بند کرے ،

آبنائے تائیوان میں کشیدگی کا نیا عنصر پیدا کرنے کی کوشش بند کرے۔جمعہ کے روز چینی ترجمان نے کہا کہ چین اپنے اقتدار اعلیٰ اور سیکورٹی مفادات کی بھرپور حفاظت کرے گا۔وا ضح رہے کہ اطلاع کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تائیوان کو تقریباً 18 کروڑ امریکی ڈالر کے ٹینک شکن بارودی سرنگیں بچھانے والے نظام کی فروخت کی منظوری دی ہے۔جس پر تر جمان سے سوال کیا گیا اور تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں