وزارت خا رجہ

امریکہ ایران کے جائز اور معقول مطالبات کا فعال طور پر جواب دے ،چین

بیجنگ (عکس آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے یومیہ میڈیا بریفنگ میں ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات کے التوا کے حوالے سے سوال کا جواب دیا۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ مذکورہ معاہدے پر عمل درآمد کی بحالی سے متعلق موجودہ مذاکرات ایک نازک موڑ پر ہیں۔

تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ مذاکرات اور مشاورت کی عمومی سمت پر قائم رہیں، سفارتی کوششیں بڑھائیں اور حل طلب مسائل پر اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ ایرانی جوہری بحران کے آغاز کنندہ کے طور پر، امریکہ کو “انتہائی دباؤ” کی غلط پالیسی کی مکمل طور پر تصحیح کرنی چاہیے، ایران کے جائز اور معقول مطالبات کا فعال طور پر جواب دینا چاہیے، اور مذاکرات کے جلد نتائج کے لیے زور دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں