امریکہ

امریکہ،کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد1لاکھ88ہزارسے تجاوز کرگئی

واشنگٹن(عکس آن لائن)جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد1لاکھ88ہزار سے تجاوز کر گئی امریکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد میں پوری دنیا میں سب سے اوپر ہے، یونیورسٹی کے سسٹمز سائنسز وانجینئرنگ کے مرکز کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق منگل کی رات تک امریکہ میں مصدقہ مریضوں کی تعداد1لاکھ88ہزار172ہوگئی جن میں 3ہزار873افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ملک میں وباء کی مرکز نیویارک کی ریاست میں 75ہزار833سے زائد مریض جبکہ 1ہزار550ہلاکتیں ہیں،

یہ ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد امریکہ کی کسی بھی ریاست یا خطے میں سب سے زیادہ ہیں۔وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگلے 2ہفتے بہت دردناک ہیں۔ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم پر امید ہیں جیسا کہ ماہرین اور ہم میں سے بہت سارے پیش گوئی کررہے ہیں،بہت زیادہ تحقیق کرنے کے بعد ہمیں امید کی کرن نظر آنے والی ہے لیکن 2ہفتے بہت ہی تکلیف دہ عمل ہوں گے۔

قومی ادارہ برائے الرجی ومتعدی امراض کے ڈائریکٹر انتھونی فاسی نے ایک بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس حقیقت کی تیاری کرنے چاہیئے جس کے تحت1لاکھ امریکی شہری نوول کروناوائرس کی وجہ سے ہلاک ہوجائیں۔جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد8لاکھ57ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 42ہزار107ہوگئی ہیں جبکہ بیماری سے 1لاکھ78ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں