اسد مجید خان

امریکا کی سفری ایڈوائزری بہترین سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف،پاکستان میں سیاحت و سرمایہ کاری دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں ،اسد مجید خان

فلاڈلفیا(عکس آن لائن) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ امریکی شہر فلاڈلفیا میں پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم اپنا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے پاک امریکا تعلقات میں حالیہ پیشرفت سے شرکاءکو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا کی خدمات کو سراہتے ہیں، امریکا کی سفری ایڈوائزری بہترین سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک نے بھی سفری پالیسی پر نظر ثانی کی، پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت نے کشمیریوں کو قیدی بنا رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔ پاکستان سیاحت کے شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلیے سازگار ماحول فراہم کرنےکے لئے پرعزم ہے، امریکہ اور پاکستان میں رفاہی کاموں، استعداد کار بڑھانےاور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئےاپنا کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں