بیجنگ (عکس آ ن لائن)ایرانی وزیر خارجہ چین کے دورہ کے موقع پر بیجنگ پہنچ گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ محمد جواد ظریف چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ پہنچے ہیں ۔ یہ پیش رفت امریکا کی جانب سے ایرانی بینکنگ سیکٹر پر تازہ پابندیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔
واشنگٹن حکومت نے گزشتہ روز 18 ایرانی بینکوں پر پابندی عائد کی، جس کی یورپی یونین سمیت بیشتر ممالک نے مخالفت کی ہے۔ تازہ پابندیوں کے نتیجے میں ایسے تمام بینک بھی پابندی کے زمرے میں آ سکتے ہیں جو مذکورہ ایرانی بینکوں کے ساتھ کاروبار کریں۔ بین الاقوامی برادری نے ان تازہ امریکی پابندیوں کی مخالفت کرنے کا کہا ہے۔