صدر جوبائیڈن

امریکا کی برطانیہ کو چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے صدر جوبائیڈن نے برطانیہ کو چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا مدمقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہیں چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی۔امریکی صدر کا کہنا تھا بورس جانسن کو مشورہ دیا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ جیسا اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیے۔خیال رہے کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت پاکستان سمیت کئی ممالک کو سڑکیں، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے میں مدد کی ہے جبکہ حال ہی میں چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ معاشی اور تزویراتی معاہدہ بھی ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں