نیتن یاھو

امریکا کی ایران سے جوہری معاہدے میں شمولیت مہلک غلطی ہوگی،اسرائیل

تل ابیب ( عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپسی ایک مہلک غلطی ہوگی جو خطے کے ممالک کو اسلحہ کی دوڑ میں دھکیل دے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاھو کے ترجمان نے بتایاکہ امریکی وزیر خزانہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم یاھو نے کہا کہ اگر ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر آسانی سے پیچھے ہٹتے ہیں تو مشرق وسطی کے آس پاس کے بہت سے دوسرے ممالک جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے دوڑ پڑیں گے۔ ایسا ہوا تو یہ ایک ڈرائونا خواب بن سکتا ہے جو ایک مہلک غلطی ہوگی۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہونا چاہیئے۔انہوں نے گذشتہ برسوں کے دوران امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف چلائی جانے والی زیادہ سے زیادہ دبا پالیسی کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام کو پورے خطے میں جارحیت اور دہشت گردی کی مہم کو جاری رکھنے سے روکنے اور تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے پابندیوں کی مہم جاری رکھی جانی چاہیے۔امریکی وزیر خزانہ نے اس موقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ایرانی حکومت پر پابندیاں عائد کرنے اور ان پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں