ایران

امریکا کیساتھ قیدیوں کا تبادلہ مستقبل قریب میں ہو گا، ایران

تہران( عکس آن لائن)ایران نے امریکا کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ مستقبل قریب میں ہونے کی امید کا اظہار کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے پرامید ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنوبی کوریا میں تہران کے منجمد 6 بلین ڈالر کے اثاثوں کو آنے والے دنوں میں فعال کر دیا جائے گا۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں