اسلام آباد (عکس آن لائن) امریکا کوپاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں 2.51 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ء سے لیکر مارچ 2020ء کے اختتام تک امریکا کو3.021 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.52 فیصد زیادہ ہے ۔ اس عرصہ میں دیگرممالک کو پاکستانی برآمدات میں 0.41 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
جاری مالی سال کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 17.86 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیاہے۔اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں امریکہ کو 1.665 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.76 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں امریکہ سے 1.589 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔
جاری مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں پاکستان کی مجموعی درآمدات میں کمی کا تناسب 17.5 فیصد رہاہے۔ پاکستان کی مجموعی درآمدات کا حجم 31.59 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 38.14 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔