امریکا

امریکا کا ترکی کو فضائی امداد دینے سے انکار

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی فوج نے شام کے شمال مشرقی صوبہ ادلب کے متاثرہ لوگوں کو مزید انسانی مدد پہنچانے کے بارے میں غور کررہا ہے لیکن وہ ترکی کو اس کی فوجی سرگرمیوں کے لیے کوئی فضائی مدد نہیں دے گا۔

وزیر دفاع مارک ایسپر نے امریکا کی طرف سے ترکی کو مدد دیے جانے سے متعلق سوال پر میڈیا کو بتایا کہ ان کا ملک ترکی کو اس کی فوجی سرگرمیوں کے لیے کوئی فضائی مدد نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں بتانا چاہوں گا کہ امریکا شام میں متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد بڑھانے کے لیے کام کرنے جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں