مذہبی آزادی

امریکا کا بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا نے بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف ریاستی سطح پر اقدامات کیے گئے، مذہبی اقلیتوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے حکام نے تشدد کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سری نگر میں محرم کا جلوس نکالنے پر گرفتار یاں کی گئیں۔امریکی حکام نے کہاکہ بھارت میں مذہبی تشدد مسلسل جاری رہنے پر افسوس ہے ، بھارت مذہبی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں