بھیجنے کا اعلان

امریکا کامزید 3 ہزار فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن(عکس آن لائن)ا مریکا نے مزید تین ہزار فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے اضافی تین ہزار فوجی سعودی عرب بھیجنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ایرانی حملے اور تہران کے ساتھ کشیدگی کے بعد مزید فوجی، لڑاکا طیاروں کے دو اسکواڈرن، میزائلز اور دیگر جنگی سازو سامان ریاض بھیجنا لازمی ہے،اضافی امریکی فوجی، طیارے خطے میں مشکل وقت میں کام آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن خطے کی سلامتی کیلئے فوج رکھنا لازمی ہے۔ خطے میں گیارہ ہزار امریکی فوجی پہلے ہی موجود ہیں۔مزید فوجی سینٹ کی درخواست پر بھیجے جارہے ہیں۔حکام کے مطابق اضافی مدد کی درخواست سعودی ولی عہد نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں