تہران (عکس آن لائن)ایران نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ اگر وہ تہران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کردیں تو ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جانب سے جوہری معاہدے 2015 کی پاسداری سے متعلق مشروط آمادگی کا اظہار ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر جو بائیڈن نے تہران پر عائد پابندیاں ختم کردیں تو ایران اپنے 2015 کے جوہری معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے سرکاری ویب سائٹ پر ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر جو بائیڈن اپنا وعدہ پورا کرنے پر راضی ہیں تو ہم بھی فوری طور پر معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تیار ہیں کہ امریکا اس معاہدے میں دوبارہ کیسے داخل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے چند مہینوں میں صورتحال میں بہتری آئے گی اور جو بائیڈن تین ایگزیکٹو آرڈرز کے ساتھ تمام پابندیاں ختم کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- رانس، سربیا اور ہنگری میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد چینی صدر کے دورے کے منتظر
- ہنگری کے عوام چینی صدر شی جن پھنگ کے دورے کے منتظر
- شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کے بین الاقوامی ورژن کی سربیا اور دیگر ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر یات
- شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کے بین الاقوامی ورژن کی ہنگری کے متعدد مین اسٹریم میڈیا پر تشہیر
- چینی صدر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں پر روانہ