ٹک ٹاک

امریکا نے ٹک ٹاک کو فروخت کے لیے 27 نومبر تک مہلت دے دی

واشنگٹن (عکس آن لائن )کئی ماہ سے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر زور دیا جارہا ہے کہ وہ امریکا میں اپنا کاروبار فروخت کردے یا پھر پابندی کا سامنا کرے۔ٹک ٹاک نے اس حوالے سے اوریکل اور وال مارٹ کے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا، مگر اب تک اسے حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ستمبر میں امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 12 نومبر سے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی جائے گی، جس کے خلاف امریکی عدالت نے حکم امتناع جاری کیا تھا۔اب کامرس ڈیپارٹمنٹ کمٹی آن فارن انوسٹمینٹ (سی ایف آئی یو ایس)نے ٹک ٹاک کی اس مدت میں 15 دن تک بڑھا کر اسے 27 نومبر تک کی مہلت دی ہے۔اس مہلت کے دوران ٹک ٹاک کو شراکت داری کے معاہدے کو حتمی شکل دینی ہوگی یا پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔ سی ایف آئی یو ایس نے دعوی کیا کہ صدر کے 14 اگست کے حکم کے تحت بائیٹ ڈانس اور ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے خدشات دور کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ادارے کے مطابق مدت میں توسیع سے فریقین اور کمیٹی کو اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اضافی وقت مل سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں