ایرانی وزیر خارجہ

امریکا نے مزید بچے مارنے کیلئے اسرائیل کو 735 ملین ڈالر کے پریسیشن میزائل دئیے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران(عکس آن لائن)امریکا کے اسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ دینے کی منظوری پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے مزید بچے مارنے کیلئے اسرائیل کو 735 ملین ڈالر کے پریسیشن میزائل دئیے۔جواد ظریف نے کہا کہ امریکی ساختہ اسلحہ کی معصوم فلسطینیوں پر بارش ہورہی ہے، امریکا نے مزید بچے مارنے کیلئے اسرائیل کو 735 ملین ڈالر کے پریسیشن میزائل دئیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کا معتدل ترین ممکنہ بیان رکوادیا، دنیا اسرائیل اور اسکے حامیوں کے بدصورت چہرے دیکھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نیاسرائیل کو735ملین ڈالر اسلحہ فروخت کی منظوری دیدی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریشنل ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کواسرائیل کو اسلحہ کی کمرشل فروخت سے متعلق 5 مئی کو نوٹی فائے کردیاگیا تھا،امریکی کانگریس کے پاس نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعداعتراض کیلئے15 دن کا وقت ہوتاہے تاہم امریکی لاء میکرز کی جانب سیاسرائیل اسلحہ ڈیل پر اعتراض متوقع نہیں ہے۔ترجمان امریکی دفترخارجہ نے خبر پر ردعمل سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ فیڈرل قانون کے تحت انہیں اسلحہ کی کمرشل سیل سے متعلق عوامی سطح پربیان دینے کی اجازت نہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تشدد پرگہری تشویش ہے،پائیدار امن کے قیام کیلئے کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں