امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا نے لبنان کی سکیورٹی امداد بحال کر دی

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے لئے سکیورٹی امداد بحال کر دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امداد کا حجم ایک سو ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ نے 21 اکتوبر کو کانگریس کو مطلع کیا تھا کہ لبنان کے لئے امداد معطل کی جا رہی ہے جس پر اراکین نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

یہ امداد ایسے وقت پر بحال کی گئی جب لبنان میں بد عنوانی اور بے روزگاری کے تناظر میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے حکومتی نظام تقریبا مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ لبنانی وزیراعظم سعد الحریری منصب سے مستعفی ہو چکے ہیں اور لبنانی صدر نئے وزیراعظم کے لیے مشاورتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں