امریکا

امریکا نے خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیدیا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکا خالصتان کو اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ قرار دیتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویدانت پٹیل کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ امریکا میں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی کا حق ہے، ہم خالصتان کے غیر سرکاری ریفرنڈم پر تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلی ترمیم کے تحت امریکا میں لوگوں کو پرامن طریقے سے جمع ہونے کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ٹروڈو کے بھارت پر لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات کا آگے بڑھنا انتہائی اہم ہے۔ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا نے عوامی اور نجی طور پر ہندوستانی حکومت سے کینیڈا کی تحقیقات میں تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین پر سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی آبادکاری پر پاکستان اہم شراکت دار رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں