چین کے صدر

امریکا نئی سرد جنگ سے باز رہے، چین کا بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ

بیجنگ (عکس آن لائن)چین کے صدر نے بائیڈن انتظامیہ کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نئی سردجنگ سے باز رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں کہنا تھا کہ بیجنگ اور اس کے اقتصادی ماڈل کیخلاف محاذ آرائی کی کوشش نئی سردجنگ کو جنم دے سکتی ہے۔صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی برس عالمی اجلاس بلائیں گے، چین جیسی مطلق العنان حکومتوں کیخلاف جمہوریتوں کا محاذ بنائیں گے، چین کے صدر نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسا اقدام مسلح تنازعے کی راہ ہموار کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں