امریکا میں کوروناوائرس

امریکا میں کوروناوائرس سے ایک ہی دن میں ریکارڈ1480ہلاکتیں

واشنگٹن (عکس آن لائن )امریکا میں کورونا وائرس سے قیامت کا منظر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس نے 1480 افراد کی جان لے لی، یہ ایک ہی دن میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے صرف نیویارک میں 680 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ریاست میں ہلاک افرادکی تعداد 3 ہزار218 ہوگئی۔امریکا میں مسلسل تیسرے روز ایک ہزار سے زائدا موات کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ملک بھر میں گھروں سے نکلنے والوں کے لیے لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کر دی گئی۔منہ کو کور کرنے کے لیے لوگوں کو کپڑے کا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام لوگ اپنے منہ کو کور کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لیے ماسک پہننا لازم نہیں ہے تاہم جو لوگ پہننا چاہیں انہیں اس بات کی اجازت ہو گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ صدارتی الیکشن رواں برس نومبر ہی میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں