امریکا

امریکاکافلسطینی اتھارٹی کو مکمل حمایت فراہم کرنیکاوعدہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے فلسطینیوں کے وقار اور خود ارادیت کے حق کی حمایت کرتے ہوئے حماس کی اسرائیل کے خلاف عسکری کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق دونوں رہ نماں کے درمیان بات چیت کے بارے میں وائٹ ہائوس کے ایک بیان میں کہاگیاکہ بائیڈن نے محمود عباس سے فلسطینی اتھارٹی کو مکمل حمایت فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینی عوام کے وقار اور خود ارادیت کے حق کا دفاع نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں